تربت یونیورسٹی کے لیکچرار اور ادیب بالاچ بالی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

تربت یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار اور معروف ادیب بالاچ بالی کو گزشتہ شام پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے کے بعد سے انہیں بالاچ بالی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے، جس سے خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق، بالاچ بالی یونیورسٹی میں اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے کہ تربت کے علاقے صَلالہ بازار کے قریب پاکستانی فورسز نے انہیں روکا اور اپنے ہمراہ لے گئیں۔

بالاچ بالی کی حراست کے بعد، ان کے اہل خانہ نے ان کی تلاش کے لیے تربت کے مختلف پولیس اسٹیشنز، لیویز مراکز، اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔ تاہم، خاندان کے مطابق، انہیں کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے بالاچ بالی کی موجودگی یا ان پر عائد کیے گئے کسی بھی الزام کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

خاندان نے زور دیا ہے کہ بالاچ بالی ایک سنجیدہ مزاج اور پروفیشنل استاد ہیں، جو طویل عرصے سے صرف اپنی تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد بالاچ بالی کی بازیابی اور ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ