نوکنڈی: چاغی میں برگیڈ ہیڈکوارٹر کے وسط میں واقع غیرملکیوں کے دفاتر اور رہائشی کمپاؤنڈ پر سوب کے سرمچاروں کا قبضہ بدستور قائم ہے جہاں متعدد غیر ملکی افراد یرغمال بنائے گئے ہیں۔ بی ایل ایف

‏بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ سوب کے سرمچاروں نے نوکنڈی میں متعدد غیرملکی افراد کو یرغمال بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے اسپیشل دستہ؛ سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچار گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے نوکنڈی میں برگیڈ ہیڈ کوارٹر کے وسط میں سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے غیرملکیوں کے دفاتر اور رہائشی کمپاؤنڈ پر قابض ہیں۔ اس دوران پاکستان کی زمینی و فضائی فورسز، خصوصاً ایس ایس جی کمانڈوز، نے کمپاؤنڈ کا کنٹرول واپس لینے کی متعدد کوششیں کیں، تاہم سرمچاروں کے جوابی حملوں کے باعث انہیں پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ گزشتہ دو دنوں کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے کئی فوجی اہلکاروں کی لاشیں تاحال وہاں موجود پڑے ہیں۔

‏انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف بذریعہ میڈیا اعلان کرتی ہے یرغمال بنائے گئے غیر ملکی افراد کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری براہِ راست پاکستان پر عائد ہوگی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں پاکستانی فوج کے مارٹر گولے فائر سے تین بچے زخمی

منگل دسمبر 2 , 2025
پنجگور میں پاکستانی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر مارٹر شیل فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین بچے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فوج کی جانب سے مارٹر شیل داغا گیا جو سدیق بلوچ ولد لال محمد کے گھر پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ