
بلوچستان کے علاقے نوکنڈی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے مرکزی کمپاؤنڈ کے اطراف شدید جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو ہیلی کاپٹرز کی جانب سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد پاکستانی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، جو تاحال جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنی پوزیشن پر بدستور موجود ہیں جبکہ پاکستانی فورسز کی مزید نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
تاہم سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے معلومات کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم خودکش دھماکے سے 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سیندک اور ریکوڈک کاپر و گولڈ پراجیکٹس کے گرد گزشتہ کئی برسوں سے سیکیورٹی کی صورتحال حساس رہی ہے، جس کے باعث اس تازہ جھڑپ نے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر میں شامل کیا جائے گا۔
دوسری جانب بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
