
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نوکنڈی حملے کی مزید ابڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیندک اور ریکوڈک استحصالی پراجیکٹس کے غیر ملکی عملے کے لیے نوکنڈی میں قائم مرکزی کمپاؤنڈ میں بی ایل ایف کے سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچار اب بھی مضبوط پوزیشن سنبھالے ہوئے دشمن سے لڑ رہے ہیں۔ دشمن کے اہم اور حساس ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہے۔ فوجی کمک کے لیے آنے والے دستے کو سوب کے سرمچاروں نے پسپا کر کے پیچھے دھکیل دیا۔
