بولان: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کو ایک سنگین حملے کا سامنا کرنا پڑا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح بولان میں بی بی نانی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر مسلح افراد نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا۔ تقریباً چالیس منٹ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حملے کے بعد فورسز نے بعد سڑک کو مکمل طور پر بلاک کرتے ہوئے ہر طرح کی آمد و رفت معطل کر دی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے اندر اب تک 20 سے زائد حملے رپورٹ ہوئے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد: بلوچ طلبہ کا دھرنا جاری، انتظامیہ مسلسل تاخیری حربوں اور دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مظاہرین

اتوار نومبر 30 , 2025
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کا دھرنا جبری گمشدگی کے شکار سعید بلوچ کی بازیابی کے مطالبے کے ساتھ ساتویں روز بھی جاری رہا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کیمپس کے اندر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم نہ یونیورسٹی انتظامیہ اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ