ہانگ کانگ میں رہائشی اپارٹمنٹس میں آتشزدگی، 44 ہلاک، 279 لاپتہ

ہانگ کانگ کے متعدد رہائشی اپارٹمنٹس میں لگنے والی شدید آتشزدگی میں اب تک 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 279 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ مزید 45 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق 40 افراد جائے وقوعہ پر ہلاک ہوئے جبکہ چار افراد ہسپتال پہنچنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔ رہائشی عمارتوں میں آگ پر قابو پانے کے لیے 800 سے زائد فائر فائٹرز 18 گھنٹوں سے مصروف عمل ہیں۔

اس واقعے کو ہانگ کانگ میں آتشزدگی کا سب سے بلند درجے، پانچویں درجے کی آگ، قرار دیا گیا ہے۔

حکام نے تین تعمیراتی کمپنی کے افسران کو غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ کی تیز رفتاری میں پولی سٹیرین بورڈز کے استعمال اور بانس کی سکیف فولڈنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مواد عمارتوں کے درمیان آگ کو تیزی سے پھیلانے میں معاون ثابت ہوا۔

ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور حکام نے مقامی عوام کو خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں داخل نہ ہوں اور اپنی حفاظت کے اقدامات جاری رکھیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فورسز کے چھاپوں کے دوران 10 افراد جبری لاپتہ

جمعرات نومبر 27 , 2025
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ روز کے دوران ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، گوادر اور کیچ سمیت مختلف علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ