امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر حملہ، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن ڈی سی: وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح حملے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دونوں اہلکار صدر کی رہائش گاہ کے نزدیک سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے جب ان پر ایک مشتبہ شخص نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وفاقی ایجنسیوں نے حملہ آور کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور 29 سالہ افغان نژاد شخص ہے، جو 2021 میں افغانستان سے امریکہ منتقل ہوا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “دہشت گردی کا عمل” قرار دیا اور کہا کہ ذمہ دار کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

حملے کے بعد دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور وائٹ ہاؤس کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ واقعے نے ملک بھر میں امیگریشن اور پناہ گزین پروگراموں کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہانگ کانگ میں رہائشی اپارٹمنٹس میں آتشزدگی، 44 ہلاک، 279 لاپتہ

جمعرات نومبر 27 , 2025
ہانگ کانگ کے متعدد رہائشی اپارٹمنٹس میں لگنے والی شدید آتشزدگی میں اب تک 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 279 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ مزید 45 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق 40 افراد جائے وقوعہ پر ہلاک ہوئے جبکہ چار افراد ہسپتال پہنچنے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ