ضلع کچھی: سنی میں بارودی سرنگ دھماکے میں 3 کمسن بچے ہلاک، 3 زخمی

بلوچستان کے ضلع کچھی کے تحصیل سنی میں ایک گھر کے اندر خوفناک بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں تین کمسن بچوں کی جانیں چلی گئیں جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ نے بتایا کہ دھماکہ عبدالحئی جتوئی کے گھر میں تب ہوا جب بچے کھیل رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں میں ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور شامل ہیں، جن کی عمریں تقریباً 13 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم افراد نے دو روز قبل اس گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا، جو بدقسمتی سے پھٹ گیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی ایس او نے بلوچ سماج کو شعوری اور نظریاتی طور پر بلوچ تحریک سے جوڑے رکھا ہے۔ ترجمان

جمعرات نومبر 27 , 2025
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایس او وہ قومی ادارہ ہے جس نے بلوچ قومی تحریک کو نہ صرف نظریاتی بنیادوں پر مضبوط کیاہے بلکہ قومی آزادی کی جدوجہد میں ادارہ جاتی سوچ کو پروان چڑھا کر سیاسی شعور کو ایک نئی جہت عطا کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ