
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ ربات میں آج شام تقریباً پانچ بجے فائرنگ کے ایک واقعے میں بلوچ نوجوان محمد عالم ولد مولابخش سکنہ گریشہ گونی جان کی بازی ہار گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ ڈیتھ اسکواڈ وہ گروہ ہے جسے بلوچ قوم ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے پہچانتی ہے، اور یہ وہ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ہے جبکہ یہ گرو متعدد بلوچ نوجوانوں کے ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں میں ملوث رہا ہے۔
