کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

لسبیلہ یونیورسٹی کے طالب علم شاہنواز امام بازیاب ہوگئے۔ ان کے اہلخانہ نے شاہنواز کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بخیر و عافیت گھر پہنچ چکے ہیں۔

شاہنواز امام کو 29 اور 30 اپریل کی درمیانی رات کراچی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد وہ کئی ماہ تک جبری لاپتہ رہے۔ ان کی گمشدگی کے بعد خاندان اور طلبہ تنظیموں نے بازیابی کے لیے آواز اٹھائی اور مختلف جگہوں پر احتجاج بھی کیے گئے۔

طویل عرصے تک لاپتہ رہنے کے بعد آج ان کی واپسی کی خبر منظرِ عام پر آئی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: گریشہ میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

جمعرات نومبر 27 , 2025
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ ربات میں آج شام تقریباً پانچ بجے فائرنگ کے ایک واقعے میں بلوچ نوجوان محمد عالم ولد مولابخش سکنہ گریشہ گونی جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ