بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور جعفرایکسفریس پر حملے

پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پیر کے روز ایک بار پھر بلوچستان کے ضلع کچھی کے بولان پاس کے علاقے میں مسلح حملے کا نشانہ بنی۔ ریلویز حکام کے مطابق، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کوئٹہ اور سبی کے درمیان جعفر ایکسپریس پر یہ چھٹا حملہ ہے۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ مچھ اسٹیشن سے گزرنے کے بعد جب یہ آبِ گم کے قریب پہنچی تو قریبی پہاڑوں سے مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ تمام بوگیاں محفوظ رہیں اور مسافر محفوظ رہے، جبکہ فائرنگ کے بعد ٹرین کو روک کر سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی اگلی منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔ حملے کے بعد ریلوے ٹریک پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرو کنڈ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے پیدل گشتی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح نصیرآباد میں پولیس نے ریلوے ٹریک کے قریب نصب دھماکا خیز مواد کو بروقت ناکارہ بنا دیا۔

مزید برآں، تمپ، ملانٹ میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے دوران یکے بعد دیگرے چار زور دار دھماکے اور شدید فائرنگ کی آواز سنائی گئی۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ