
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے وشبود میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تمام اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لیا جبکہ کسٹم کے زیر استعمال گاڑیاں بھی اپنے تحویل میں لے گئیں۔
حملے کے بعد مسلح افراد بغیر مزاحمت کے علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
