
بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کے غرض سے داخل ہونے والا پاکستانی فورسز کا فوجی قافلہ مشکے کے چُر چُری کئور کے مقام پر گھات میں بیٹھے مسلح افراد کے شدید حملے کا نشانہ بنا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کا قافلہ 4 گاڑیوں اور 9 موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھا، جو سرچ آپریشن کے لیے پہاڑی علاقے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے قافلے کو نشانہ بنایا۔
حملے کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ متعدد گاڑیاں ناکارہ ہوئی، جس دوران درجن سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد تاحال فورسز کے تباہ و ناکارہ ہوئی گاڑیاں وہاں پڑی ہیں جبکہ فورسز جائے وقوعہ سے پسپا ہوگئی ہے۔
تاہم تاحال سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
