مشکے میں تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، گاڑیاں اور بھاری مشینری نذرِ آتش

بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں آج صبح پروار پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک روڈ تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے منصوبے پر کام کرنے والی بھاری مشینری اور متعدد گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد آگ لگا کر مکمل ناکارہ بنا دیا۔

واقعے میں آدھے درجن سے زائد گاڑیاں اور بھاری مشینری مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ حملہ کرنے کے بعد مسلح افراد ایک ویگو گاڑی اپنے ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے جانب قبول کرتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

پیر نومبر 24 , 2025
پشاور کے علاقے میں واقع فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) ہیڈکوارٹر آج صبح خودکش حملے کا نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ اُس وقت ہوا جب خودکش بمبار نے مرکزی دروازے پر دھماکہ کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ