جھاؤ اور پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید تین افراد لاپتہ

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھاؤ اور گوادر سے تین افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج جھاؤ بازار میں واجہ کے باغ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے نادل بلوچ ولد زباد بلوچ کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اہل خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے پسنی شادی کور سے سردل خان ولد شیر خان اور ھاتر ولد میردوست کو بھی لاپتہ کردیا گیا ہے، لواحقین کے مطابق رات گئے دو گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکلیں ان کے گھر کے باہر رُکیں، اس دوران مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور سردل خان کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

اسی وقت کھیتوں میں کام کرنے والے ھاتر کو بھی کھیتوں سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کی گرفتاری کے بعد کوئی سراغ، نہیں مل سکا ہے، خاندان نے ان کے فوری رہائی اور ان کے بارے میں معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ