تربت ناصر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

تربت کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلال ولد محمد، ساکن ناصر آباد، سروس اسٹیشن پر گاڑی کی صفائی میں مصروف تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش افراد نے اسے نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

حملہ آور موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جلال زمیاد گاڑی کا ڈرائیور تھا اور اس کے خاندان کو پہلے بھی سنگین صورتحال کا سامنا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے دو بھائی ماضی میں پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیے تھے جن میں سے ایک تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات سے دو نامعلوم نوجوانوں کی لاشیں برآمد، شناخت کے لیے اسپتال منتقل

ہفتہ نومبر 22 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات سے انتظامیہ نے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی اور لاشیں کئی گھنٹے قبل پھینکی گئی معلوم ہوتی ہیں۔ پولیس ذرائع کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ