خضدار: وڈھ میں لاپتہ شخص کی بازیابی کیلئے قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹریفک معطل

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں لاپتہ عبدالباری شیخ ولد عبدالخالق شیخ کی بازیابی کے مطالبے پر ہفتہ کی صبح قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ–کراچی شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

گزشتہ روز انتظامیہ اور مقامی معتبرین کے درمیان مذاکرات کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ جمعہ کے روز شاہراہ بند نہیں کی جائے گی۔ تاہم اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود عبدالباری شیخ کی بازیابی کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے نتیجے میں انہیں احتجاجاً قومی شاہراہ بند کرنا پڑی۔

شاہراہ کی بندش کے باعث مسافر کوچوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعض بسوں نے متبادل راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی، تاہم کسی مناسب راستے کی عدم موجودگی کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر ہر بار صرف زبانی یقین دہانیاں کروائی جاتی رہی ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق جمعہ کو واضح کیا گیا تھا کہ اگر شام تک عبدالباری شیخ کی بازیابی نہ ہوئی تو ہفتے سے قومی شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی جائے گی، اور آج وہ اپنے اسی اعلان پر عمل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالباری شیخ کی فوری بازیابی کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں، بصورتِ دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نسرینہ بلوچ کی جبری گمشدگی باعث تشویش ہے، فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نصراللہ بلوچ

ہفتہ نومبر 22 , 2025
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے نسرینہ بلوچ کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کو موصول ہونے والی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ 22 نومبر کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ