
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت کے دوران 65 سالہ شخص سمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جبکہ خاران سے ایک نوجوان چار ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ، ہوشاب، بالیچہ، سنگاباد کرکی اور گورکوپ سے سہیل بلوچ ولد محمد شریف، جنگیان ولد فقیر محمد، ثنا اللہ ولد دین محمد، پیر جان ولد جمال اور عابد ولد کریم بلوچ کو حراست میں لیا گیا۔ ان افراد کی موجودہ حالت اور مقامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ادھر خاران سے چار ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان، سخی عرف سربلند مینگل، بازیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ان پر مذہبی تنظیم سے تعلق کے جھوٹے الزامات عائد کیے گئے تھے اور ان کے ساتھ جبری حراست کے دوران شدید تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اعصابی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔
