
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج کے ایک موٹر سائیکل سکیورٹی قافلے پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے زیردان میں آج دوپہر کو اس وقت نشانہ بنایا جب پاکستانی فوج کے چار اہلکار دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مرکزی قافلے کو سکیورٹی فراہم کر رہے تھے۔ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری عموماً بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں، تاہم تاحال کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
