
پاکستانی فوج نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے تجابان میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے پانچ خواتین سمیت 12 افراد کو حراست میں لے کر اپنے کیمپ پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی خواتین کی شناخت بی بی ہاتک، نور بی بی، فرزانہ، میمل اور شربانو کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ خواتین اس وقت پاکستانی فوج کے حراست میں لیے گئے ہیں جب وہ زیارت سے واپس آ رہے تھے، جنہیں پاکستانی فوج نے حراست میں لیا۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز تجابان کے سنگ آباد کے پہاڑوں میں فوجی کارروائی کی جبکہ اس دوران ہیلی کاپٹر اور ڈرونز بھی مسلسل گشت کر رہے تھے۔
تاحال ان کی بازیابی کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔
