کیچ: پاکستانی فورسز پر حملے اور پل دھماکے سے تباہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں گزشتہ روز مسلح افراد نے پاکستانی فوج کو حملوں میں نشانہ بنایا جبکہ ایک پُل کو دھماکے سے اُڑیا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز دوپہر کو دشت میں دریا چم اور شَند کے درمیان مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد جائے وقوعہ کے جانب ہیلی کاپٹر پہنچے جنہیں نے اپنے لاش اور زخمیوں کو لے کر واپس روانہ ہوا۔

اسی طرح، مند کے پہاڑی علاقے شیپچار میں بھی مسلح افراد نے گزشتہ روز پاکستانی فوج کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس حملے سے فورسز اہلکاروں کو جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ادھر، مند کے علاقے کوہ ڈگار میں نامعلوم افراد نے گزشتہ دنوں ایک پل کو دھماکے سے اُڑا دیا، جس کے باعث شاہراہ بند ہو گئی اور گاڑیوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی۔

تاہم تاحال کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

روجان: پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، سپلائی معطل

پیر نومبر 17 , 2025
بلوچستان کے علاقے روجان کے قریب میر ہزار میں واقع، پنجاب جانے والی 36 انچ کی گیس پائپ لائن پر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، جس سے متعلقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ