
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرجان میں گزشتہ روز شام تقریباً پانچ بجے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کے اہلکار ایک پروبکس گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پروبکس گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے، تاہم سرکاری سطح پر ابھی تک کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
