خضدار کے بولان ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

خضدار کے بولان ایریا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد اشرف ولد حمزہ میراجی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اشرف، اسما جتک کے ماموں تھے۔ یاد رہے کہ اسما جتک اغوا کیس رواں سال کے آغاز میں سامنے آیا تھا اور بعد ازاں وہ بازیاب ہوگئی تھیں، جبکہ ان کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے احتجاج بھی کیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تاہم ابھی تک قتل کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ

اتوار نومبر 16 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرجان میں گزشتہ روز شام تقریباً پانچ بجے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کے اہلکار ایک پروبکس گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ شروع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ