لورالائی اور سوراب میں دو مختلف واقعات، دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی

بلوچستان کے علاقے کوریائی اور سوراب میں دو حادثات میں مجموعی طور پر دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

نیو باور (لورالائی) میں سوتیلے بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں (ح) اور محیب اللہ کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ مقتولہ خاتون کا تعلق کلی نیو باور اور مرد مقتول کلی زنگیوال لورالائی سے تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلبر خان ولد اسماعیل ساکن نیو باور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے اور مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب سوراب کسٹم چیک پوسٹ کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سوراب سے کوئٹہ اور دوسری کوئٹہ سے سوراب جا رہی تھی اور دونوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ زخمیوں میں علی حسن ولد محمد ہاشم، قوم سناڑی زہری، سکنہ گدازئی تحصیل دشتگوران ضلع سوراب، غلام مصطفیٰ ولد محمد عمر، قوم ساسولی، سکنہ محلہ قاضی آباد نوشکی اور تین خواتین شامل ہیں۔

پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال سوراب منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قابض پاکستانی فوج پر چار حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

ہفتہ نومبر 15 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور، گوادر اور کیچ کے علاقوں میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر شدید نقصانات سے دوچار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ