
حیدرآباد: شہر کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتش بازی کے کارخانے میں شدید دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے سے کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور آگ بھڑک اٹھی، جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اب تک 3 لاشیں اور متعدد زخمی افراد نکالے جا چکے ہیں۔
