بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے

بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے اور زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے جاچکا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں پارہ منفی 1 ڈگری تک گر گیا۔ کوئٹہ کے بالائی علاقوں اور زیارت میں شدید سردی جاری ہے اور درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری، تربت میں 15 ڈگری، نوکنڈی میں 8 ڈگری جبکہ چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ساحلی اضلاع بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری جبکہ جیوانی میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے۔ شہریوں کو موسم کی مناسبت سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی ایم کے دو رہنماؤں کی مبینہ گُمشدگی، پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ نومبر 15 , 2025
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے اپنے دو مرکزی عہدے داروں کی مبینہ گُمشدگی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔ مذکورہ رہنما پاکستان تحریکِ انصاف کے امن جرگے میں شرکت کے بعد بدھ کے روز سے لاپتہ ہیں جن کا تاحال کچھ سراغ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ