
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پہلا واقعہ تربت میں سی پیک شاہراہ ایم 8 پر بلیدہ کراس کے مقام پر پیش آیا جہاں ایف سی نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار افراد پر فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عبیداللہ ولد بشام ساکن ہوشاپ موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی جنید ولد غفور سکنہ ہوشاپ زخمی ہوا۔
لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ مند میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ماجد ولد شاہ میر نامی شخص زخمی ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تاہم اس واقعے کے محروقات معلوم نہیں ہوسکے۔
