ڈیرہ غازی خان سے نوجوان لاپتہ، کوئٹہ سے ایک بازیاب

ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی بلوچ کالونی میں 2 نومبر کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے غازی یونیورسٹی کے طالب علم محمد اشرف ولد محمد دین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اشرف، نوشکی میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی (مجید بریگیڈ) کے رکن رشید بزدار کے چچا زاد بھائی ہیں۔ رشید بزدار کی شہادت کے بعد فورسز نے ان کے گھر پر چھاپے مارے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کیا۔

دوسری جانب، مستونگ سے براہوئی زبان کے شاعر عطا انجم کو بھی 7 نومبر کی شب پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

ادھر، کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے 2 نومبر کو لاپتہ ہونے والے شہیک قمبرانی بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے شہیک قمبرانی کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زیارت: مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، مشینری نذر آتش، سائٹ فارمین اغوا

بدھ نومبر 12 , 2025
زیارت کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول کر سائٹ فارمین کو اغوا کر لیا اور قیمتی مشینری و رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی۔ رات گئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ