
ڈیرہ بگٹی: ضلع ڈیرہ بگٹی کی ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ ریپبلیکن آرمی (بی آر اے) اور بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے مشترکہ حملوں کا خدشہ موجود ہے۔
ان کے مطابق بی آر اے کے اعلیٰ کمانڈروں نے ایک اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ بی ایل ایف کے تعاون سے ضلع ڈیرہ بگٹی میں تین مشترکہ کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بی ایل ایف کی جانب سے بی آر اے کو اسلحہ اور گولہ بارود بھی فراہم کیا گیا ہے۔
تھریٹ الرٹ کے بعد ضلع بھر میں چیکنگ اور سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 2 نومبر کو بی آر اے اور بی ایل ایف نے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں میسر شاہوانی کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا تھا، جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے اور ان کا اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا تھا۔
