
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی صبح ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکا، جس کے بعد اس نے خود کو پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
