خضدار پنجگور اور میں مختلف واقعات، پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی

بلوچستان کے علاقے خضدار اور پنجگور میں پیش آنے والے واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خضدار میں سی پیک شاہراہ فیروز آباد کے مقام پر سرخ چڑہائی کے قریب پک اپ اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو فوری طور پر خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

پنجگور ائیرپورٹ روڈ پر ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امین اللّٰه ولد جان محمد سکنہ گوارگو کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے قتل کے محرکات اور وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

اسی طرح، ضلع پنجگور میں ایک اور شخص عادل کو گزشتہ رات پیروم کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل کے قتل میں پاکستانی فورسز اور حکومتی حامی مسلح گروپ “ڈیتھ اسکواڈ” ملوث ہے۔

پولیس نے دونوں قتل کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی، گومازی اور مرجان میں پاکستانی فورسز اور گیس لے جانے والی گاڑی پر حملے، جانی نقصانات کی اطلاعات

پیر نومبر 10 , 2025
بلوچستان کے اضلاع سبی، کیچ اور قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف کارروائیوں میں پاکستانی فوج اور گیس لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ