گومازی میں پاکستانی فوج کا چھاپہ، نوجوان حراست کے بعد جبری لاپتہ

بلوچستان کے علاقے تمپ، گومازی میں گذشتہ رات 1 بجے پاکستانی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے، جس کے دوران ایک نوجوان جلال ولد جلیل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، فوج نے تقریباً 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے گھروں پر چھاپے مارے اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔ اہل خانہ کے مطابق جلال کو گھر سے اٹھا کر لے جایا گیا اور ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

اہل خانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نصیرآباد میں تعمیراتی کارکن اغوا، خاران سے اغوا سابق ڈسٹرکٹ چیرمین بازیاب

پیر نومبر 10 , 2025
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے نوتال میں نامعلوم مسلح افراد نے دو تعمیراتی کمپنی کے ایکسیویٹر ڈرائیورز کو اغواء کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نوتال تھانے کی حدود میں ربی کینال صوفی واہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں جدید اسلحے سے لیس مسلح افراد نے تعمیراتی کام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ