
خاران سے نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین صغیر احمد بادینی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ خاران–کوئٹہ شاہراہ پر برشونکی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کو روکا اور صغیر بادینی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم، تاحال سابق چیئرمین کی بازیابی یا مقامِ حراست سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی صغیر بادینی کو لُجّے کے علاقے سے مسلح افراد نے اغواء کیا تھا، تاہم وہ دو ہفتے بعد بازیاب ہو گئے تھے۔
