
گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے دالی میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا اور سرکاری اسلحہ و موٹر سائیکلیں اپنے ساتھ لے گئے۔ حملے کے بعد مسلح افراد نے علاقے میں موجود یو فون کے ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔
دوسری جانب، جھاؤ بگاڑی زیلگ کے علاقے میں بھی گزشتہ روز مسلح افراد نے یو فون کے ٹاورز پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے مشینری سمیت ٹاورز کو نذرِ آتش کر دیا۔
واقعے کے بعد قریبی فوجی کیمپ سے تقریباً ایک گھنٹے تک مارٹر فائر اور فائرنگ کی گئی، تاہم فوجی اہلکار موقعے کے قریب جانے سے گریزاں رہے۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔
