
پنجگور کے علاقے شاپاتان میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد، ظفر ولد استاد محمد علی اور نعیم ولد حاجی اعظم ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب، خاران جنگل روڈ پر بڈو پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے موقع پر موجود گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی، تاہم اس دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
