دشت میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ، پسنی میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، اسلحہ ضبط

بلوچستان کے علاقوں دشت اور پسنی میں پاکستانی فورسز پر حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ ناکہ بندی کے دوران بوزر گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دشت کے علاقے کھڈان میں آج شام مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے کیمپ کے لیے رسد گاڑی سے اتار رہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حملے کے دوران کیمپ کے قریب نصب نگرانی ٹاور کو نقصان پہنچا دیا گیا، ٹاور پر نصب کیمرے تباہ کر دیے گئے اور مشینری کو آگ لگا دی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے شتنگی میں آج مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اسی دوران حملہ آوروں نے ایک بوزر گاڑی کو آگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق موقع پر موجود ایک مسلح شخص سے حملہ آوروں نے اسلحہ بھی ضبط کیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی میں پولیس تھانے پر قبضہ و اسلحہ ضبط اور قلات میں بوزر گاڑی کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

بدھ نومبر 5 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 نومبر بروز منگل بوقت دوپہر ایک بجے کچھی کے علاقے کھٹن میں پولیس تھانے کا گھیراؤ کرکے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو گرفتار کیا اور تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ و دستاویزات قبضے میں لیکر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ