
بلوچستان کے علاقے کچھی میں ایک پولیس تھانے پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور تمام اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
حملہ آوروں نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ اور دیگر سازوسامان ضبط کر لیا اور بعد میں تھانے کو آگ لگا دی۔
قبل ازیں بھی کچھی کے دیگر تھانوں پر اس طرح کے حملے ہو چکے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) اور یو بی اے (یونائیٹڈ بلوچ آرمی) نے قبول کی تھی۔
تاہم، اس حالیہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
