جھاؤ حملے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹروں کی مسلسل گشت، شدید زخمی اہلکاروں میں کیپٹن بھی شامل، سی ایم ایچ خضدار منتقل

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر علاقے کا مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں کیپٹن رینک کے ایک افسر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے اور مقامی افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ آواران اسپتال میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

آزاد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

اب تک سرکاری ذرائع کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے اور کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی میں پولیس تھانے پر حملہ، اہلکار زیر حراست، اسلحہ ضبط

منگل نومبر 4 , 2025
بلوچستان کے علاقے کچھی میں ایک پولیس تھانے پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور تمام اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ حملہ آوروں نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ اور دیگر سازوسامان ضبط کر لیا اور بعد میں تھانے کو آگ لگا دی۔ قبل ازیں بھی کچھی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ