کچھی: بی ایل ایف کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کرکے ان کا اسلحہ ضبط کر لیا۔ بی آر اے

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں سنی کے علاقے میسر شاہوانی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں گھات لگا کر پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔ بلوچ سرمچاروں کے اس حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے اور تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوئیں جبکہ ایک گاڑی کو بلوچ سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لیکر تمام اسلحہ، گولہ بارود, جدید ڈرون سمیت دیگر جنگی سامان اپنے تحویل میں لے لیا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج پر یہ حملہ بی ایل ایف کے ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا۔ اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار سے ایک نوجوان لاپتہ، تربت و پنجگور سے تین بازیاب

اتوار نومبر 2 , 2025
بلوچستان میں پاکستانی فورسز نے ضلع خضدار کے علاقے نال بازار سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالستار ولد جان محمد نامی نوجوان کو 29 اکتوبر کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے نال بازار سے حراست میں لیا، جس کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ