
کیچ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (BSAC) کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن “بیادِ عطاشاد و آزات جمالدینی، بنامِ بلوچ خواتین” کے عنوان سے کیچ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے سابق چیئرمین شبیر بلوچ نے کی۔
سیشن کے دوران مختلف تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق الیکشن کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں اُزیر بلوچ کو مرکزی چیئرمین اور پیرجان بلوچ کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔
تنظیم کے مرکزی ترجمان کے مطابق نو منتخب قیادت کی حلف برداری تقریب کل سرکٹ ہاؤس ہال، کیچ میں منعقد کی جائے گی، جبکہ اجلاس کی تفصیلی رپورٹ جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔

