یوم ِبلوچ شہداء: بی این ایم کا 8 نومبر کوبرلن میں سیمینارکے انعقاد کا اعلان

یوم ِ شہدائے بلوچ کی مناسبت سے بی این ایم نے 8 نومبر کوجرمنی کے دارلحکومت برلن میں ایک سیمینارکے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں اپنے ایک مختصر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) برلن میں ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی جس میں بلوچ شہداء کی بے پناہ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔جنہوں نے اپنی زندگی بلوچستان کی آزادی کے لیے وقف کردی۔

اپنے بیان میں انہوں نے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اہم رہنماؤں اور شرکاء کے ساتھ شامل ہوں کیونکہ وہ شہداء کی بہادرانہ خدمات اور جاری جدوجہد کے بارے میں اہم بیداری پیدا کرنے کے لیے بات کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 13 نومبر بلوچ شہدا کا دن ہے جسے بلوچستان اور بلوچستان سے باہر بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور انہیں سرزمین کی دفاع کے لئے ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ساتھ تجدید عہد کی جاتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، دنیا میں تشویش کی لہر

جمعرات اکتوبر 30 , 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین دہائیوں کے وقفے کے بعد نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر نے محکمۂ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکہ کی دفاعی برتری برقرار رکھنے کے لیے فوری طور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ