پروم میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے نوجوان زخمی کے بعد اغوا

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم میں ریاستی پشت پناہی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد زبردستی اغوا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے نوجوان کی شناخت وہاب بلوچ ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ 27 اکتوبر کو پیش آیا جب ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے نوجوان کے گھر، بسد میں دھاوا بول کر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا اور بعد ازاں اسے اغوا کر لیا گیا۔ نوجوان کی موجودہ صورتحال اور اس کے اغوا کاروں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا اور ان پر شدید تشدد کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم ہیں اور حالیہ برسوں میں بلوچ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے میں ملوث رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشہور ٹک ٹاکر “چی بابا” تین دن بعد افغانستان روانہ ہوں گے

بدھ اکتوبر 29 , 2025
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار ابوبکر عرف “چی بابا” نے افغانستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آئندہ تین روز میں افغانستان روانہ ہوں گے۔ چی بابا نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ عوام کا پیار اور عزت ہی ان کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ