تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر بم حملہ، 9 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی — ڈی سی بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ڈی سی کیچ اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی سی بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے تاہم نو لیویز اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں میں لیویز اہلکار شبیر احمد ولد گل محمد، نظام الدین ولد نظر محمد، راجہ احمد ولد الله داد، عبدالغفار ولد محمد حسین، بلال احمد ولد ارباب، صدام حسین ولد نور محمد، عباس ولد عبدالنبی، نصیر احمد ولد عبدالمنان، مزار ولد واحد بخش اور ایک راہ گیر عدیل احمد ولد حضور بخش شامل ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد لیویز فورس اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے ڈی سی کی اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑی تین دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

دھماکہ اس علاقے میں ہوا جہاں گاڑیوں کی خرید و فروخت کا مرکز واقع ہے۔

ابتدائی طور پر حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ ابھی تک کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوراب: لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے خلاف احتجاجی ریلی، “142 سالہ فورس کو ختم نہ کیا جائے”

پیر اکتوبر 27 , 2025
بلوچستان کے ضلع سوراب میں لیویز فورس کے اہلکاروں نے اپنے محکمے کو پولیس میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے حکومت بلوچستان سے نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے اور عدالت عالیہ کے اسٹے آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ