تمپ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ، شرکا منتشر

تمپ کے علاقے نظرآباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ریلی کے شرکا خوفزدہ ہو کر منتشر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ ریلی اکمل صالح، عبداللہ مہم جان اور دیدگ داد رحمان کے قتل کے خلاف احتجاج کے طور پر نکالی گئی تھی۔ جیسے ہی ریلی کا آغاز ہوا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نقاب پوش حملہ آوروں نے قریب آ کر ریلی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

تمپ کے ایک سرکاری اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ان کے مطابق فائرنگ کا مقصد ریلی کو سبوتاژ کرنا معلوم ہوتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: نوجوان دوسری بار جبری لاپتہ

منگل اکتوبر 21 , 2025
مستونگ کے رہائشی عدنان رند ولد عبدالقدوس کو ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے حراست کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 19 اکتوبر انہیں ان کی موبائل فون کی دکان سے پاکستانی فورسز، ایف سی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ