پنجگور اور قلات سے باپ، بیٹا سمیت ایک نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے عیسیٰ تاناپ میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عبدالقادر اور ان کے بیٹے امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب فورسز نے گھر کا محاصرہ کیا اور دونوں افراد کو اپنے ساتھ لے گئی، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

دوسری جانب قلات سے مستونگ کے رہائشی نوجوان عبدالناصر ولد عبدالخالق، جو قلات میں مزدوری کرتا تھا، کو 11 اکتوبر کی صبح نماز کے لیے جاتے ہوئے فورسز نے کوہنگ کے علاقے سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ تین روز گزرنے کے باوجود نوجوان کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

اہل خانہ اور مقامی ذرائع کے مطابق تاحال حکام نے ان واقعات پر کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے، جبکہ لوگوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے امجد علی کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کی پریس کانفریس، بازیابی کی اپیل

منگل اکتوبر 14 , 2025
تربت کے علاقے گوگدان کے رہائشی امجد علی ولد شیر محمد کی گمشدگی کو ایک ماہ سے زائد گزر گیا ہے، تاہم تاحال ان کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔ اہل خانہ کے مطابق امجد علی کو 15 ستمبر کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور اس کے بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ