
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 7 اکتوبر کی شام 5:00 بجے بالگتر کے علاقے تش میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری پر واقع قابض پاکستان آرمی کی ایک پوسٹ پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے ایک بڑا حملہ کیا جو تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ سرمچاروں نے کامیابی کے ساتھ چوکی پر قبضہ کرکے وہاں موجود اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس منظم حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے چودہ اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ پوسٹ پر سرمچاروں کے قبضے کے بعد قابض فوج کی مدد کے لیے پنجگور سے فوج کی کوئیک رسپارنس فورس کی چار گاڑیاں حملے کے مقام کی طرف روانہ کی گئیں جن کو دو کواڈ کاپٹر اور سرویلینس ڈرون کیمرے کی فضائی کمک حاصل تھی لیکن سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے گھات لگا کر کوئیک رسپارنس فورس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے جبکہ دوران کاروائی سرمچاروں نے دو کواڈ کاپٹر اور ایک سر ویلینس ڈرون کیمرے کو بھی مار گرایا۔ اس کامیاب کاروائی میں تنظیم سے منسلک قربان یونٹ کا ایک قابل، لائق اور دلیر ساتھی عبداللّہ معیار عرف سوغات بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہید عبداللہ معیار ایک سال قبل تنظیم میں شامل ہوئے تھے اور اپنی محنت، جفاکشی اور جنگی مہارت کی وجہ سے تنظیم کے صف اول کی یونٹ قربان یونٹ کا حصہ بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہید عبداللہ معیار نے تنظیم کے کئی اہم معرکوں میں حصہ لیا اس نے تربت، پروم، کولواہ،گورکوپ، جھاو، شاپک اور بالگتر میں خدمات سر انجام دی اور بالگتر کے اہم معرکے میں جام شہادت نوش کی۔ تنظیم قومی آزادی کے لئے قربان ہونے والے شہید عبداللہ معیار عرف سوغات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ہمارے شُہداء کا مقصد بلوچستان کی آزادی ہے اور ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانی دیکر آزادی کے عظیم مقصد کو حاصل کرلیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بی ایل ایف کی کامیاب گوریلا کاروائیوں نے ریاست کو نفسیاتی طور پر شدید اضطراب میں مبتلا کردیا ہے اور سی پیک روٹ پر قائم قابض فوج کو نشانہ بنانا تنظیم کی جنگی صلاحیتوں اور حکمت عملیوں کا ثبوت ہے۔ قابض بزدل فوج بلوچستان میں نفسیاتی طور پر اتنی شکست خوردہ ہے کہ وہ اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے جو ان کی شکست کا اہم ثبوت ہے۔
بی ایل ایف نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بالگتر میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر قبضہ کرکے چودہ اہلکاروں کو ہلاک، چار کو زخمی اور ان کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض دشمن کے خلاف منظم حملے جاری رہینگے
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ تنظیم شہید عبداللہ معیار عرف سوگات کو قومی آزادی کی راہ میں شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
