
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے بینک ڈکیتی کی بڑی واردات میں لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ واقعہ منگل کی صبح شہر کے مصروف بازار میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 6 سے 8 مسلح افراد مستونگ بازار میں واقع الائیڈ بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ملزمان بینک سے تقریباً 15 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈکیتی کے دوران پورا بازار عارضی طور پر بند ہوگیا۔ واردات کے بعد فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
