
جبری لاپتہ نوجوان صغیر احمد اور اقرار جنگیاں کی بازیابی کے لیے 6 اکتوبر 2025 کو آواران کے مرکزی بازار میں پرامن ریلی اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ اعلان لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے میں کیا گیا ہے جس میں آواران کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے اس مسئلے پر آواز بلند کرنے کے لیے ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
ریلی صبح 10 بجے نیشنل بینک آواران سے شروع ہوگی۔ لواحقین نے کہا ہے کہ یہ احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صرف اور صرف اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہوگا۔
