
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ ہیرونک میں ایک شخص کو موٹرسائیکل پر سوار مسلح نقاب پوش افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق مقتول لکمیر ولد سید محمد سکنہ شاپک تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں میں 14 گولیاں لگیں۔ نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
اسی طرح تربت کے علاقے جوسک ایم ایٹ شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حادثہ موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ہلاک شخص کی شناخت شفیق احمد ولد عرض محمد سکنہ ملائی بازار تربت کے طور پر ہوئی۔
پولیس نے حادثے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔