کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ 5957 دن مکمل

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شال میں وائس بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے قائم کردہ احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5957 دن مکمل ہوگئے۔ ایڈوکیٹ سراج بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کی اور حکومت سے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ناصر بلوچ نے اپیل کی ہے کہ 4 اکتوبر کو شبیر بلوچ کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف کیچ میں لواحقین کی جانب سے ہونے والے پرامن واک اور سیمینار میں اہل کیچ سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

واک اور سیمینار کی جگہ شہید فدا احمد چوک مقرر کی گئی ہے اور وقت کل 3:00 بجے ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: شبیر بلوچ کی جبری گمشدگی کو 9 سال مکمل ہونے پر سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا

ہفتہ اکتوبر 4 , 2025
تربت: بلوچ سیاسی کارکن شبیر بلوچ کو 9 سال قبل تربت کے علاقے گرگوپ پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ تب سے وہ فوجی ماوراۓ عدالت نامعلوم زندانوں میں قید ہیں، اور اہل خانہ ان کے بارے میں کسی بھی سراغ سے محروم ہیں۔ شبیر کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ